.

کرونا ملک بھر میں مزید23افراد جاں بحق ، 1629 نئے کیسز رپورٹ

اموات 11318تک پہنچ گئیں، 2070 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے: این سی او سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 23مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 11318تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کروناوائرس کے 1629 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کرونا 4 لاکھ 88 ہزار901 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد33820تک پہنچ گئی۔

اس وقت ملک میں کرونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2070 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 91.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2414 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3217تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17827،صوبہ پنجاب10555،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1610،صوبہ بلوچستان273،آزاد جموں وکشمیر308جبکہ گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد30رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کروناوائرس کے دو لاکھ19ہزار481مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ38ہزار894،خیبر پختونخوا60476،اسلام آباد38737،بلوچستان18284،آزاد جموں وکشمیر8261جبکہ گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4770تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د40815تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ میں 2 لاکھ 41ہزار200، پنجاب میں ایک لاکھ 54ہزار 17، بلوچستان میں 18 ہزار 750، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 825 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد جموں و کشمیر میں 256فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کروناوائرس کے 76لاکھ 80 ہزار242ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے 36607نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کروناوائرس کے پہلے50ہزار کیسز 86دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کرونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کرونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت ڈاکٹر پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیئے۔