جرمن سفیر دورہ لاہور کے موقع پر کن پکوانوں کے دیوانے ہوگئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں جرمنی سفیر برنارڈ شلاگہک نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

جرمن سفیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ مغل دور کی عظیم وزیر خان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔

برنارڈ کا کہنا تھا کہ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھیں۔

جرمن سفیر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں