.

پاکستان: کرونا سے مزید 74 مریض انتقال کرگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 74 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔

کرونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 74 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہے۔ اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 793 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 17 ہزار 861 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 925 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 21 ہزار 7 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 214 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 10 ہزار 681 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 646 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 39 ہزار 887 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 953 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 146 ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 857 اموات ہوچکیں۔ 60 ہزار 950 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 972 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 533 ہے۔ اسلام آباد میں 469 اموات ہوچکیں۔ 38 ہزار 970 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 765 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 257 ہے۔ صوبے میں 193 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 315 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 8877 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 322 ہے۔ آزاد کشمیر میں 258 اموات ہوچکیں۔ 8297 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4903 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 20 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4781 مریض صحت یاب ہوئے۔