.

کرونا ویکسین لینے پاک فضائیہ کا طیارہ چین پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا طیارہ چین پہنچ گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

این سی او سی کے مطابق پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ کرونا ویکسین لانے کے لیے نور خان ایئر بیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گیا۔ پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔ چینی وزیر اعظم عطیہ کی گئی کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے کریں گے جو ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔

ملک میں کرونا ویکسین کی اسٹوریج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔ ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا جہاں سے کورونا ویکسین صوبوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان کو روانہ کی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق صوبائی و ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کر دیئے گئے، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کا پلان ہے۔