.

اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔