متحدہ عرب امارات کا لاہور میں جلد ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان
پاكستان میں اماراتی سفیر نے گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات كی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں متعین سفیر حمد عبید الزعابی نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزا سینٹر بھی جلد کھولا جائے گا۔
سعادة حمد عبيد الزعابي، سفير الدولة لدى جمهورية باكستان الإسلامية يلتقي معالي شودري محمد سروار، حاكم إقليم البنجاب بمقره في مدينة لاهور ويبحث معه مجالات التعاون وتعزيزها في كافة القطاعات pic.twitter.com/bu0TRnGk6I
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) February 15, 2021
اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ اماراتی سرمایہ کاری ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کے لیے آگے آئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے غیر ملکی افراد کو صلاحیت کی بنیاد پر شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ پاكستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار سے ملاقات كی اور دو طرفہ تعلقات اور دونوں اطراف میں مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال كيا pic.twitter.com/ac4KS9lRz3
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) February 15, 2021
نئی شرائط وضوابط کے مطابق سرمایہ کار، پیشہ ور، باصلاحیت اور محنت کش افراد اپنے اہلِ خانہ سمیت متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرسکیں گے۔
شہریت دینے کیلئے متحدہ عرب امارات میں بعض شرائط کا اطلاق لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ترجیحاً عرب امارات کی شہریت دی جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ پاكستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور سے بھی گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات كی اور دوطرفہ تعاون اور اسے مختلف شعبوں میں بڑھانے پر تبادلہ خیال كیا۔