.

پاکستان: ملک میں کرونا سے مزید56 افراد جاں بحق،1165نئے کیسز

اموات 12436ہوگئیں،1662 مریضوں کی حالت تشویشناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کرونا وائرس کے مزید56 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12436تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے1165نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ65ہزار989تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے5 لاکھ 28 ہزار5451 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد25002تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1662 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے1484مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔