پاکستان: ملک میں کرونا کے مزید 52 مریض انتقال کر گئے

اموات 12488 ہوگئیں،1272نئے کیسز رپورٹ،1666مریضوں کی حالتت شویشناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کرونا وائرس کے مزید 52 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12488تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے1272نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ67ہزار261تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے5 لاکھ 30 ہزار597 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد24176تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک میں کرونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1666 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گزشت24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے2052مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں