.

پاکستان: کرونا سے ملک میں مزید 41 افراد جاں بحق ،1050 نئے کیسز رپورٹ

اموات 12658 تک پہنچ گئیں،1616 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے: این سی او سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مہلک عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید41 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12658تک پہنچ گئی۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے1050نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ73ہزار384تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے5 لاکھ 36 ہزار243 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد24483تک پہنچ گئی ۔

اس وقت ملک میں کرونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1616 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے752مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرونا وائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2096تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد12866،صوبہ پنجاب7163،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد1679،صوبہ بلوچستان81،آزاد جموں وکشمیر575جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد23رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے دو لاکھ39ہزار286 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ55ہزار948،خیبر پختونخوا67007،اسلام آباد41451،بلوچستان18713،آزاد جموں وکشمیر 9012 جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4826تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د43623تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں71146، سندھ میں 2 لاکھ56ہزار445، پنجاب میں 1 لاکھ 68ہزار348، بلوچستان میں18993، آزاد جموں و کشمیر میں9878اور گلگت بلتستان میں4951فرادکرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5237افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4293، خیبر پختونخوا میں2043، اسلام آباد میں493، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد جموں و کشمیر میں291فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے87لاکھ52 ہزار533ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے33978نئے ٹیسٹ کئے گئے۔