.

وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے ایوانِ زیریں قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے اعلان کے مطابق عمران خان 178 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے قبل 2018 کے بعد وزیر اعظم عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں وزیرِ اعظم پر اعتماد کی قرار داد پیش کی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں بالخصوص اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے اس کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو 342 کے ایوان میں اعتماد کے ووٹ کے لیے 171 اراکین کی حمایت درکار تھی۔

حکومت قومی اسمبلی سے وزیرِ اعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔