پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپنے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز مصر کی معروف درس گاہ الأزهر الشريف کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب سے قاہرہ میں ملاقات کی۔
جامعہ الازہر کے ٹویٹر ہینڈل پر ملاقات سے متعلق جاری تفصیلات کے مطابق مصر کے مفتی اعظم نے پاکستانی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ الأزهر الشريف امت اسلامیہ کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ الازہر عالمی سطح پر مختلف دینی حلقوں اور اداروں کے ساتھ مربوط انداز میں رابطہ کرتی ہے تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا درست پیغام پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر نور الحق قادری نے مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ اور افھام وتفھیم کے لیے الأزهر الشريف کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی کوشش کی تحسین کی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ جامعہ الازہر کے فتاوی سے استفادہ کیا ہے۔
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ان کی وزارت کے زیر انتظام ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا ایک نسخہ الأزهر الشريف پیش کیا جائے گا تاکہ نظر ثانی کے بعد اس کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرایا جا سکے۔
-
نماز باجماعت اور جمعہ پر پابندی کے جواز سے متعلق جامعہ الازہر کا فتویٰ
’’مسلمان ملکوں کے حکام نماز باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں’’ ایڈیٹر کی پسند -
جامعہ الازہر نے فرانسیسی شخصیات کے قرآنی آیات حذف کرنے کے مطالبے کی مذمت کردی
مصر کی قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر نے فرانس کی متعدد سرکردہ شخصیات کی جانب سے قتال سے متعلق بعض قرآنی آیات کو حذف کرنے کے مطالبے کی مذمت ... بين الاقوامى -
مصر: جامعہ الازہر نے کیسےغیر مجاز علماء کو ٹی وی چینلوں پر فتاویٰ سے روک دیا؟
مصر کی سپریم کونسل برائے میڈیا ریگولیشن نے قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر کے مجاز علماء اور اسکالروں کی ایک فہرست ایک نیوز کانفرنس میں جاری ... ایڈیٹر کی پسند -
جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر شیخ احمد طیب 500 بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر
فہرست میں 33 پاکستانی شہریوں کے نام بھی شامل کیے گئے تھے ایڈیٹر کی پسند