پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے اپنے حق مہر میں سونے چاندی اور دیگر زیورات کی بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا نکاح سجاد ژوندون سے ہوا ہے۔ معاصر عزیز ’ہم نیوز‘ نے دلہن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں نائلہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیورات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالعہ اسی لئے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہیئے۔‘‘
نائلہ شمال نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا خاتمہ ہے۔
دلہن کا کہنا تھا معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روزبروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے سے میں اس لیے کتابیں مانگی ہیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔
نائلہ شمال صافی نے کہا حق میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصحیت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔
-
زیادہ سے زیادہ گول تیونسی دوشیزہ کا حق مہر قرار پایا!
العربیہ نیوز چینل کی کیمرہ ٹیم نے تیونس سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر احمد العکایشی کے اہل خانہ سے تیونس کے شہروں بیزیٹے اور سوس میں ملاقاتیں کیں۔ ... بين الاقوامى -
موریتانیہ: ایک ملین درود شریف حق مہر مقرر
اسلامی شریعت اور فقہی اصولوں کے مطابق حق مہر جنس ہی کی شکل میں ادا کیا جاتا ہے مگرافریقی ملک مورتیتانیہ میں ان دنوں ایک انوکھے حق مہر کا چرچا ہے جس ... مشرق وسطی -
جدہ: حق مہر کے بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈال دی گئی
کنواری لڑکی کا حق مہر 50 اور دوسری بار شادی کا 30 ہزار ریال مقرر ایڈیٹر کی پسند -
محبوبہ کے لیے 99 "آئی فون 6" کا انوکھا حق مہر
اکھڑ مزاج چینی محبوبہ نے گراں قیمت تحفہ بھی مسترد کر دیا بين الاقوامى -
شادی کے لیے اسد کے 15 حامیوں کا 'سر حق مہر' لوں گی
عقد ثانی کے لیے بزرگ شامی بیوہ 'ام الشہداء' کی انوکھی شرط ایڈیٹر کی پسند -
یمن کی منفرد شادی آسٹریلوی دلہن شوہر کو حق مہر ادا کریں گی
دولہا کو قیمتی کار اور 25 ہزار ڈالر ایڈوانس جہیز اور حق مہر کا تحفہ بين الاقوامى