کثیر ملکی فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی دستے کی پاکستان آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ’ایسز میٹ 1-2021‘ میں شرکت کے لیے سنیچر کو پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی میجر جنرل عوض الزھرانی اور مشترکہ فضائی مشقوں میں شامل دستے کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل فاتح الروقی نے سعودی دستے کا آپریشنل بیس پہنچنے پر خیر مقدم کیا۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔


پاک فضائیہ کے مطابق کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ ’اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔‘

ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں