پاکستانی وزیر ماحولیات نے سعودی ولی عہد کے اعلان کردہ منصوبوں کو اہم قرار دیا
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملک امین وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون بھی ہیں۔
ملاقات کے دوران میں مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان خصوصی تعلقات اور مشترکہ دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر ملک امین اسلم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کردہ دو منصوبوں "گرین سعودی عرب" اور "گرین مڈل ایسٹ" کو سراہا۔ پاکستانی وزیر نے ان منصوبوں کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا۔
-
سعودی وزارت ماحولیات کی کارروائی، ایک ہفتے میں 5 مقامات پر150 ٹن لکڑی ضبط
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے ماحولیاتی تحفظ کویقینی بنانے کی کوششوں کے ضمن میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 5 مقامات سے 150 ٹن غیرقانونی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ: وزارت ماحولیات
سعودی وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ ہو گیا ہے۔ یمن سے آنے والے ٹڈی دل پر قابو پا لیا گیا۔ جازان کا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب ماحولیاتی تحفظ اور حیواناتی تنوع کوغیرمعمولی اہمیت دیتا ہے: فیصل بن فرحان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ماحولیاتی تحفظ اور حیوانات کے تنوع کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ... مشرق وسطی