شاہ سلمان فلاحی مرکز کے زیر اہتمام رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا آغاز

850 ٹن مجموعی وزن کے 20700 فوڈ پیکج بلوچستان میں تقسیم کیے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رمضان 1442ھجری فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح ہو گیا ہے۔ فلاحی مرکز کے زیر اہتمام فوڈ پیکج تقسیم کا افتتاح پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور دفاعی پیدوار کی وزیر مملکت زیبدہ جلال نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں قدرتی آفات کے قومی ادارے [این ڈی ایم اے] کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

رمضان فوڈ پیکج پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے شاہ سلمان فلاحی ادارے کی اسلام آباد شاخ کے سربراہ ڈاکٹر خالد بن محمد العثماني نے بتایا کہ ’’منصوبے کے تحت 850 ٹن وزن کی امدادی اشیا تقسیم کی جائیں گی جن کی مالیت ایک ملین ڈالر [پندرہ کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے] بنتی ہے۔ اس پیکج کو این ڈی ایم اے، مقامی حکومت اور غیر حکومتی مقامی انجمنوں کے تعاون سے بلوچستان کے 10 اضلاع [دکی، چاغی، واشک، پنجگور، نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی اور لورہ لائی] میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔‘‘

Advertisement

انھوں نے بتایا کہ ’’شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکج تقسیم کیے جائیں گے جس سے ماہ رمضان کے دوران بلوچستان کے کم سے کم ایک لاکھ 24 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ فوڈ پیکج میں تمام ضروری اشیا خور ونوش شامل ہیں۔ اکتالیس کلوگرام وزن کے ہر فوڈ پیکج میں 20 کلو عمدہ آٹا، 05 کلو چاول، 05 لیٹر کوکنگ آئل، 02 کلو بیسن، 02 کلو کھجور، 05 کلو چینی اور 01 کلو چائے کی پتی اور جام شیریں شامل ہیں۔‘‘

 شاہ سلمان فلاحی ادارے کی اسلام آباد شاخ کے سربراہ ڈاکٹر خالد بن محمد العثماني : واس
شاہ سلمان فلاحی ادارے کی اسلام آباد شاخ کے سربراہ ڈاکٹر خالد بن محمد العثماني : واس

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ رمضان فوڈ پیکج شاہ سلمان فلاحی امدادی ادارے کے تحت محتاجوں کی امداد کے لیے مکمل کیے جانے والے متفرق انسانی منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے جسے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر روبعمل لایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شاہ سلمان امدادی فلاحی مرکز کے بحالی منصوبوں کے تناظر میں شروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے حالات زندگی میں بہتری لانا ہے۔

وزیر مملکت دفاعی پیدوار زیبدہ جلال نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان امدادی فلاحی مرکز کی انسان دوستی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم بلوچستان کے غریب عوام کے لیے فلاحی مرکز کی انسانی بنیادوں پر امداد کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ امداد درد دل کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

تصاویر: بشکریہ واس
تصاویر: بشکریہ واس

انھوں نے کہا ایسے منصوبے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان گہری تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی فلاحی انجمنوں نے پاکستان کی ہر کڑے وقت میں دل کھول کر امداد کی ہے۔ شاہ سلمان فلاحی مرکز انسانی خیر وبھلائی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انھوں نے شاہ سلمان مرکز کا فوڈ پیکج کے اجرا پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں