.

پاکستان کا اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے اظہار یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے مشرقی وسطیٰ کے ملک اردن میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر شاہ عبداللہ دوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان، اردن کی ہاشمی مملکت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے'۔

168681017_3021198198161807_93101672987549493_n
168681017_3021198198161807_93101672987549493_n

بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان، اردن کی صورت حال کو دیکھ رہا ہے، ہم شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی قیادت میں ہاشمی مملکت اردن سے یک جہتی کے ساتھ کھڑا ہیں'۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 'پاکستان، مملکت اردن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے'۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اردن کی فوج نے شہزادہ حمزہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سرگرمیوں سے اردن میں 'سلامتی اور استحکام' کو نقصان پہنچ رہا ہے