افغانستان میں امن کی تلاش کے لیے پاکستانی اور روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات
روسی وزیر خارجہ کی پاک فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں روسی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں، روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ماسکو میں ہونے والا اجلاس روس سے معاشی تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں،افغانستان میں امن کے لیے روس کا کردار خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان صورتحال میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے روسی وزیر خارجہ کو بھارت کے ساتھ بارڈرز کی صورت حال پر تشویش سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان اور روس نے دوطرفہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت 790 ملین ڈالرز کو پہنچ گئی اور اس میں چالیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں باہمی تجارت میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان سے اقتصادی تعلقات مزید بڑھائیں گے۔روس نے انرجی شعبے میں تعاون پر بھی بات کی جس میں نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن اہم ہے۔
مہمان وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کا2015 کا ایک ایگریمنٹ ہے، اس پر مزید اتفاق رائے جیسے ہی ہوتا ہے ہم کام شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں، جیسے یو این میں پاکستان کا تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم رکن اور انسداد دہشت گردی سٹرکچر میں بہت فعال ہے۔
روسی مہمان کی آرمی چیف سے ملاقات
درایں اثنا دورہ پاکستان پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کیساتھ اہم ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ باہمی ترقی، خود مختاری اور برابری کی بنیاد پر خطے میں بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
H.E Mr Sergey Lavrov, Foreign Minister of Russia called on General Qamar Javed Bajwa, COAS at GHQ, today. During the meeting, matters of mutual interest including enhanced defence & security cooperation, regional security, particularly Afghan Peace Process were discussed. (1/4) pic.twitter.com/uQeyFzAJz5
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 7, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک روس تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل، پاکستان اور روس کے درمیان سیکورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
-
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ پاکستان کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود ... پاكستان -
روس کی سعودی عرب میں آئل ریفائنری پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
روس نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک آئل ریفائنری پر جمعہ کے روز حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ... مشرق وسطی -
روس کے پہلے جنگی بحری جہاز کی نیول بیس کے قیام سے قبل پورٹ سوڈان آمد
روس کا پہلا جنگی بحری جہاز’’ایڈمرل گریگورویچ‘‘فریگیٹ بحیرہ احمر کے کنارے واقع سوڈان کی بندرگاہ پر اتوار کے روز پہنچ گیا ہے۔روس ... بين الاقوامى