سعودی رائل ایئر فورس پاکستان اور امریکا کے ساتھ تربیتی مشن پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے شہر سرگودھا میں مصحف ایئر بیس پر "ایسز میٹ 2021" کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں میں میزبان ملک پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ شریک ہیں۔

یہ سعودی رائل ایئر فورس کا ایک نیا تربیتی مشن ہے۔ اس سلسلے میں سعودی ایئر فورس کے 6 تارنیڈو طیارے اپنے پورے عملہ اور ساز و سامان سمیت سعودی فضائیہ کی صلاحیتوں کے مظاہرے میں مصروف ہیں۔

شاہ عبدالعزیز ایئر بیس کے سعودی کمانڈر میجر جنرل عید بن براک العتیبی نے العربیہ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مختلف مشقوں کے ذریعے سعودی شاہی فضائیہ کی پیشہ وار صلاحیتیں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے بعد سعودی حکومت کی لا محدود سپورٹ کے باعث ممکن ہوا۔ سعودی قیادت مملکت اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان اس حوالے سے وسیع اور بھرپور تعاون کی خواہاں ہے"۔

مشقوں میں سعودی رائل ایئرفورس کی شرکت ان منصوبوں کا حصہ ہے جو مملکت کی فضائیہ کی لڑائی کی استعداد بڑھانے کے واسطے تیار کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کا مقصد مشقوں میں شریک دیگر ممالک کے ساتھ منصوبہ بندی اور مشترکہ کارروائیوں کے میدان میں تجربے کا تبادلہ ہے۔

یہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی اور کئی مراحل پر مشتمل ہوں گی۔ اس دوران میں جنگ کے مختلف منظر ناموں کے لحاظ سے اقدامی اور دفاعی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درامد کی تربیت حاصل کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں