.

عراقی فارن سروس انسٹیٹیوٹ اور فارن سروس اکیڈمی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فارن سروس انسٹیٹیوٹ اور فارن سروس اکیڈمی پاکستان کے درمیان پیشہ وارانہ تربیت میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا_

اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی عمران مرزا اور عراقی انسٹیٹیوٹ آف فارن سروس کے ڈین اور انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی نے دستخط کئے-

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفطہ بھی موجود تھے_

مفاہمتی یادداشت کے مطابق فارن سروسز اکیڈمی عراقی سفراء/ ڈپلومیٹس کو سفارت کاری کی تربیت فراہم کرے گی_

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی فارن سروسز اکیڈمی اب تک 63 عراقی ڈپلومیٹس کو عملی سفارت کاری کی تربیت دے چکی ہے_

انھوں نے کہا کہ ڈپلومیٹس کی تربیت کے حوالے سے یہ مفاہمتی یادداشت، دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی_