.

سعودی عرب فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے: شاہ سلمان

خادم الحرمین الشریفین سے عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی صورتحال خاص طور پر قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں اور مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے موقف کی تائید کی جس میں فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے حقوق کےحصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تائید کی گئی۔