وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا کی معمولی علامات ہیں، میں خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، ان شاء اللہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔
گذشتہ روز و زیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
I have tested positive for coronavirus. I feel fine with mild symptoms. InshAllah will get well soon.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 25, 2021
اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔
Got my covid vaccination done today at the poly clinic in Islamabad pic.twitter.com/46TwO8U4xg
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 18, 2021
واضح رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بھی قرنطینہ میں ہے، چند روز قبل وزیر خزانہ کی ملاقات کرونا مثبت شخص سے ہوئی تھی، اس پہلے بھی کئی حکومتی شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں کرونا ویکسین لگوائی تھی۔