.

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رواں سال کا پہلا چاند گرہن بدھ کی شب ہو گا۔ چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہو گا جب کہ 26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔

ماہر علم نجوم کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بجکر 48 منٹ پر ہو گا اور مکمل چاند کو گرہن 4 بجکر 11 منٹ پر لگے گا۔

چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے ہے جو پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، چلی، انڈونیشیا، امریکہ، کوریا اور جاپان کے علاقوں میں نظر آئے گا۔ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔