آزاد کشمیر کے تمام طلبا بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی پا گئے

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔

محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

وزیرتعلیم کرونا وائرس سےشفا یاب

ادھر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کرونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کرونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کرونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں