.

وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سےچوتھی،چھٹی،ساتویں کےطلبہ کوبلا امتحان پاس کرنے کافیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی ،ساتویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ پانچویں اور آٹھویں کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے،اس کی منظوری کے بعد امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گی۔

وزارت تعلیم کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ بچوں کو اگلی جماعتوں میں گذشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، گذشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا،اور 90 فی صد طلبہ کے امتحانات ہوئے تھے اور ان کے نتائج کی بنیاد پر طلبہ کو پاس کیا گیا تھا۔