.

پارلیمنٹرینز کے لیے مختص رہائشی کمپلیکس کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس کی شناخت سنتوش کمارکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لال چند گزشتہ چارپانچ سال سے میرے پاس ڈرائیور تھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازع تھا۔

لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور ساس سے تنگ آ گیا ہوں۔