.

افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے امریکا کو اڈے نہیں دیے جائیں گے: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے امریکا کو ملک میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔

امریکی ٹی وی ’’ایچ بی او‘‘ کے پروگرام ایگزیوس کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کے لیے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔‘‘

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا یہ انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔