.

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلزپارٹی سندھ کے معروف رہنما سے بیاہ رچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی متنازع شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔

معاصر عزیز ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے، تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔

اس تصویر کو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے
اس تصویر کو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے

حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ حریم شاہ کی متعدد سیاستدانوں، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنما کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

 حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حریم شاہ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی دکھائی دیں۔