عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام ویکسین فراہمی پروگرام 'کوویکس' کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسٹرازنیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں۔ کوویکس کے تحت پاکستان کو اسٹرازنیکا ویکسین بطور امداد ملی ہے۔
اس سے قبل کوویکس کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں پاکستان کو 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔
اس کے علاوہ پروگرام کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو مل چکی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو امریکا سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی ہیں۔
-
سعودی عرب نے سرکاری طور پر ’ماڈرنا‘ ویکسین کی منظوری دے دی
سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعہ کے روز کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی "ماڈرنا" ویکسین کے استعمال کی باضاطہ طور پر منظوری دی ہے۔ ماڈرنا کی ... بين الاقوامى -
منظور شدہ ویکسینوں کی آمیزش کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں : سعودی وزارت صحت
سعودی وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے باور کرایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کرونا ویکسینوں کی آمیزش کے ... مشرق وسطی -
امیرممالک ابھی کووِڈ-19ویکسین کی تقویتی خوراک پرزورنہ دیں: ڈبلیو ایچ او
دنیا کے بہت سے ملکوں میں طبی عملہ اور ضرورت مندوں کے لیے ہنوز ویکسین دستیاب نہیں ہوسکی ہے بين الاقوامى