پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ قانون ساز اسمبلی کی 45 حلقوں میں رجسٹرڈ 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جب کہ انتخابات میں 707 امیدواران حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان کے وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی اور مقامی جماعت مسلم کانفرنس سمیت 33 جماعتوں اور آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار شامل ہیں۔
کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور 6139 پولنگ اسٹیشنز پر موجود پولنگ عملے کو تمام سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ تمام نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج، رینجرز سمیت 40 ہزار مقامی پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان کے علاقوں کراچی، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔
-
الیکشن کمیشن فرائض ادا کرنے میں ناکام، مستعفی ہو جائے: حکومت
آئندہ الیکشن شفاف ہوں تاکہ کوئی آواز نہ اٹھے؛ شفقت محمود ، فواد چوہدری اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پاكستان -
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ روک دیا
قومی اسمبلی کے حلقہ 75 (سیالکوٹ 4) میں ضمنی انتخاب میں نتائج میں غیر ضروری تاخیر اور عملے کے لاپتا ہونے پر 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں روبدل کے خدشے ... پاكستان -
سابق بیورو کریٹ سکندر سلطان راجا پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر نامزد
پاکستان کی حکومت اور حزبِ اختلاف نے گذشتہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد سابق بیوروکریٹ سکندر سلطان راجا کو ملک کا نیا چیف الیکشن کمشنر نامزد کرنے کا ... پاكستان