پاکستانی دلہن نے تین کٹی انگلیوں والے دلہا کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع مظفرگڑھ میں دلہا کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہونے کے باعث دلہن نے رخصتی سے انکار کر دیا۔ سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود بھی دلہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

مقامی نیوز چینل کے مطابق یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی دلہن کے ساتھ ہوا تھا۔

رخصتی کی تاریخ آنے پر دلہا بارات لےکر دلہن کے گھر پہنچ گیا لیکن دلہن نے ماجد کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکار کر دیا۔

دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ دولہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں، جس کا اب پتہ چلا، جس پر بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا۔ پانچ 5 گھنٹے انتظار کے بعد دلہا اور باراتی واپس روانہ ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں