سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی پاکستان دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کی صبح ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔ وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد آمد کے بعد انہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتباک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے حکام نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی #پاکستان آمد
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) July 27, 2021
https://t.co/hWGz9Vc1IF pic.twitter.com/khLULcvxdm