عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی قیادت میں 11رکنی وفد پاکستان کا 5روزہ دورہ کرے گا۔
عرب پارلیمنٹ کا یہ وفد یکم اگست کو پاکستان پہنچے گا۔ اپنے اس دورے کے دوران عرب پارلیمنٹ کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلی سطح قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
عرب پارلیمنٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت چیئرمین سینیٹ نے دی تھی۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے اور پاکستان عرب پارلیمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کے صدر اور ان کے وفد کے دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار ہونگی اور یہی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے رابطہ کاری کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے مسائل کو حل کرنے اور فلاح وبہبود کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا اور مستقبل میں اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
-
کامیاب حج کے انعقاد پر عرب پارلیمنٹ کی سعودی عرب کو مبارک باد
فریضہ حج کے کامیاب انعقاد اور کرونا جیسی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال میں حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہیولیات فراہم کرنے پر عرب پارلیمنٹ ... مشرق وسطی -
'#مکہ_سمٹ سے عرب اور اسلامی رہنما ایک موقف اپنا سکیں گے: سپیکر عرب پارلیمنٹ
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر مشعل بن فہم السلامی کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے #مکہ_سمٹ اور دیگر علاقائی تنظیموں کے ... مشرق وسطی -
عرب پارلیمنٹ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب سے یکجہتی
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں گذشتہ روز دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سعودی فورسز کے آپریشن کی ... مشرق وسطی