.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔

منامہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی اور بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر محمد ایوب نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

شاہ محمود آج منامہ میں منعقدہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دورہ بحرین کے دوران شاہ محمود اپنے بحرینی ہم منصب سمیت بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔