پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ 5 مزید افغان فوجیوں کو افغانستان کی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔
افغان فوجیوں کو ضروری کارروائی کے بعدبدھ کی شام 5 بجکر 45 منٹ پر باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز بھی پاکستان نے پانچ افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔
-
افغان طالبان نے معروف کامیڈین خاشہ جوان کو سرسری عدالت کے بعد قتل کیوں کیا؟
افغانستان کے جنوبی شہرقندھارمیں طالبان نے ملک کے معروف کامیڈین خاشہ جوان کو بے دردی سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔مقتول کامیڈین کا اصل نام نذرمحمد ... بين الاقوامى -
افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے:نیٹو چیف
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولنٹبرگ نے منگل کے روز اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ ... بين الاقوامى -
پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے 5 افسر اور 46 سپاہی افغان حکومت کو واپس کر دیے
پاکستان فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ افسران سمیت 46 افغانی فوجیوں کو نوا پاس باجوڑ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 12:35 منٹ پر ... پاكستان