پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے دورے پر موجود عرب پارلیمنٹ کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان، مشرقِ وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو واحد حل سمجھتے ہیں۔
اس سے قبل عرب پارلیمنٹ کا وفد پارلیمنٹ ہائوس پہنچا تھا جہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے عرب پارلیمنٹ کے وفد کا استقبال کیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ سے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں صادق سنجرانی اور عادل بن عبدالرحمن کی ملاقات کے دوران ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔
-
عرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔عرب پارلیمنٹ کا وفد دورے ... پاكستان -
عرب پارلیمنٹ کا 11 رکنی وفد یکم اگست سے پاکستان کا 5 روزہ دورہ کرے گا
عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی قیادت میں 11رکنی وفد پاکستان کا 5روزہ دورہ کرے گا۔عرب پارلیمنٹ کا یہ وفد یکم اگست کو پاکستان پہنچے ... پاكستان -
کامیاب حج کے انعقاد پر عرب پارلیمنٹ کی سعودی عرب کو مبارک باد
فریضہ حج کے کامیاب انعقاد اور کرونا جیسی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال میں حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہیولیات فراہم کرنے پر عرب پارلیمنٹ ... مشرق وسطی