سربراہ پاک بحریہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی فوجی اعزاز سے نوازا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امیرالبحر ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ تفویض کی پروقار تقریب کا انعقاد متحدہ امارات کےسفارتخانے میں کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ کویہ تمغہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے، ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

Advertisement

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی یہ میڈل حاصل کرنے والے پہلے نیول چیف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں