فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی، وفاق میں ذمہ داری دینے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چوہدری نے جمعہ کے روز اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھیجوایا گیا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ آفس نے منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے رپورٹس تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں اور اب انہوں نے پنجاب میں صوبائی حکومت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماضی میں وزیر اعظم عمران خان کے نہایت قریبی ساتھی سمجھنے والے عون چوہدرری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی معاون کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عون چوہدری
عون چوہدری

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لکھے گئے اپنے استعفے میں الزام عائد کیا ہے کہ ’وزیر اعلیٰ آفس نے ان سے جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے یا استعفی دینے کا کہا گیا‘۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور مرکزی قیادت کے درمیان گذشتہ ایک سال سے سیاسی بنیادوں پر رسہ کشی چل رہی ہے۔

اسی دوران تحریک انصاف کے کئی اراکین نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ ترین گروپ میں عون چوہدری ایک متحرک رکن تھے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکراتی ٹیم میں بھی شامل رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں