پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ اٹک کے قریب معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان کے مطابق حادثے کے بعد بورڈ آف انکوائری بنا دیا گیا ہے جو اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

جبکہ اسی سال فروری میں ہی پنجاب کے علاقے شورکوٹ میں فضائیہ کا میراج طیارہ گر گیا تھا۔ یہ طیارہ بھی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں