لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو گرفتار کر لیا۔
سینئر صحافی ابصار عالم نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سینئر صحافی عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا_
عامر میر ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عامر میر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔
عامر میر آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے سائبرکرائم نے حراست میں لیا ہے۔