پاکستان: جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ جدید میزائل ایٹمی پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ تجربہ کے دوران میزائل کے تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تجربے کی کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
-
پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے. کروز میزائل زمین اور سمندر میں دشمن کو ... پاكستان -
پاکستان کا فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد دوم کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے منگل کے روز فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد دوم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ... پاكستان -
پاکستان نے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف ... پاكستان -
پاکستان میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ
میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے:آئی ایس پی آر پاكستان