.

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت پاکستان کے رنگوں میں رنگ گئی

دبئی کے برج خلیفہ ٹاور کو 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ہرے اور سفید رنگ سے نہلا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دبئی میں موجود دنیا کے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستان کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگنے کے موقع پر سینکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن منایا۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور کو خصوصی روشنیوں کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔