بلوچستان میں فوج کی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی: کیپٹن شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے توبوگچک میں فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کا نام کاشف بتایا گیا ہے جبکہ حوالدار تنویر اور ڈرائیور خادم شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک الگ واقعہ میں شمالی وزیرستان میں فوج نے خفیہ اطلاعات پر بویا کے علاقے میں آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ علاقے سے دھماکہ خیز مواد کی کھیپ برآمد کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں