.

کابل سے 1135 غیر ملکی باشندوں کا اسلام آباد انخلاء مکمل

سربراہان مملکت کا وزیر عمران خان کو فون کر کے اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 30 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 335 افراد کو کابل سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

پاکستان کے مقامی ٹی وی کے مطابق 15 سے 24 اگست کے دوران کابل سے 24 فلائٹس کے ذریعے ایک ہزار 335 غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا، جن میں بیلجیئم کے 15، ڈنمارک کے 43، کینیڈا کے 14، ہالینڈ کے 40 باشندے شامل تھے۔ اس دوران ترکی کے 42، برطانیہ کے 2، امریکا کے 11 شہریوں نے کابل سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد لی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کے کابل سے محفوظ انخلا میں بھی مدد فراہم کی۔ مجموعی طور پر 30 سے زائد ممالک کے شہریوں نے پاکستانی پیش کش سے فائدہ اٹھایا، ان ممالک میں بلغاریہ، فرانس، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، فلپائن، جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

پاکستان آنے والے غیر ملکیوں میں 874 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد سے کابل جانے والی پروازوں کے ذریعے 521 مسافر افغانستان بھی گئے۔ غیر ملکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر مختلف ممالک نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔