حکومت پاکستان نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کی قیمت مقرر کر دی ہے۔
وزرات صحت نے کرونا وائرس پر قابو کے لئے پالیسی ساز ادارےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر[ این سی او سی] کی سفارشات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مخصوص کرونا ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافی (بوسٹر) خوراک لگائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرونی ممالک جانے والوں کے لیے ویکسینز کے بوسٹر [اضافی خوراک] کی قیمت 1270 روپے فی خوراک مقرر کی گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کے مطابق اس ویکسین بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کئی ممالک نے داخلے کے لیے کرونا کی چینی ویکسین لگوانے والوں کے لیے اضافی خوراک کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
-
کرونا کی چوتھی لہر پاکستان سمیت 15 ممالک میں پھیل چکی: ڈبلیو ایچ او
جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے مراکش سے لے کر پاکستان تک15 ممالک میں کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پھیلنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: سائینوویک اور سائینوفارم ویکسین منظور
پاکستان سمیت 20 ممالک سے براہ راست سفر پر پابندی ختم مشرق وسطی -
17 سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی قرار
30 دستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک ہوائی سفر ممنوع پاكستان