پاکستان کے حیدر علی نے ملکی تاریخ کا پہلا پیرالمپکس طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس مقابلوں میں ڈسکس تھرو کے کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی بار کسی ایتھلیٹ نے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حیدر علی اپنی چوتھی پیرالمپکس میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اس سے قبل پاکستان کے لئے بیجنگ 2008 پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ اور ریو 2016 پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ دونوں تمغے لانگ جمپ کے مقابلوں میں حاصل کئے تھے۔
It's #Gold for #PAK! F37 discus thrower Haider Ali wins his country's first medal of the Games!
— Paralympic Games (@Paralympics) September 3, 2021
His throw of 55.26m is a personal best and almost three metres longer than second place! #Tokyo2020 #Paralympics #ParaAthletics pic.twitter.com/SD3rO1qlaF
حیدر علی نے فتح کے بعد اپنے پیغام میں اپنے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنےمداحوں، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ اور نیشنل پیرالمپکس کمیٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنا میڈل پاکستان کے نام کیا۔
Haider Ali #paralympics #tokyo2020 winner of 🥇 Gold medal in Discus throw thanks the nation of #pakistan as he grabs the first gold in its history. pic.twitter.com/9YBTEfxzWd
— Paralympic Pakistan (@PakParalympic) September 3, 2021
-
ریسکیو کے بعد افغانستان کے دو کھلاڑیوں کی پیرالمپکس میں شرکت کرنے ٹوکیو آمد
افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی جاپان میں معذور کھلاڑیوں کے لیے جاری پیرالمپکس میں شرکت کرنے ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی (آئی ... بين الاقوامى -
سعودی اولمپک چیمپیئن طارق حامدی کا ٹوکیو سے جدہ پہنچنے پر شاندار استقبال
سعودی عرب کے اولمپک چیمپئن اور کراٹے کے کھلاڑی طارق حامدی کا ٹوکیو سے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔انھوں نے ... بين الاقوامى -
ٹوکیو اولمپکس ختم: امریکہ کے سب سے زیادہ میڈلز، بائیڈن کا ایتھلیٹس کو خراج تحسین
کرونا وائرس کے سائے تلے ہونے والے ان مقابلوں میں شان دار کارکردگی دکھانے پر صدر جو بائیڈن نے امریکی ایتھلیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتے کو صدر نے ... بين الاقوامى