ڈی جی آئی ایس آئی کی سابق افغان وزیراعظم حکمت یار سے ملاقات

افغانستان کی موجودہ صورت حال اور جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے دورے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے بانی سربراہ اور سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور افغان جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ہفتے کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبان شوریٰ کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

انھوں نے طالبان رہنماؤں سے پاک افغان اقتصادی و تجارتی تعلقات، سکیورٹی اورسرحدی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت کی۔انھوں نے ہوائی اڈوں کی تعمیرِ نو، ڈیورنڈ لائن پر افغان پناہ گزینوں کی حالتِ زار پر بھی گفتگو کی جبکہ دہشت گرد تنظیموں کو صورتِ حال کا فائدہ نہ اٹھانے دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان قابلِ اعتماد دوست ملک ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے اس کا تعاون درکار ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں