کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننا قابل مذمت اقدام ہے: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ’’کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاش ازم کی شرمناک مثال ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اصول پسند رہنما تھے۔ بھارت کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں