پی آئی اے کا پیر سے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قومی پرچم بردار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اگلے ہفتے اسلام آباد سے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے سنیچر کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے گذشتہ ماہ اقتدار پر قبضے کے بعد یہ پہلی غیر ملکی کمرشل سروس ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ’ہمیں فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تکنیکی منظوری مل گئی ہے۔ ہمارا پہلا کمرشل طیارہ ، (ای) ایئربس اے 320، 13 ستمبر کو اسلام آباد سے کابل کے لیے روانہ ہو گا۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں