پاکستان: ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں 21 لاکھ 97 ہزار 441 رجسٹرڈ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز ہیں جن میں سے 206 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 560 امیدوار میدان میں ہیں، سب سے زیادہ 183 امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں۔ اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے 144، پیپلز پارٹی 113، جماعت اسلامی کے 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83، ایم کیو ایم کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے 35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یوآئی ف کے 25 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 684 آزاد امیدوار بھی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں