.

کرونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 67 افراد جاں بحق

اموات 6787 تک پہنچ گئیں،2988نئے کیسز رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مہلک عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید67مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26787تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے2988نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد90545تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.62فیصد تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ7ہزار504تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کروناوائرس کے10 لاکھ90 ہزار176مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5066تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3391مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔